• news

اداکارہ صوفیہ لورین نے 83 ویں سالگرہ منائی

لندن (شوبز ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ پر راج کرنے والی اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین نے 83و یں سالگرہ منائی ‘نصف صدی پر مشتمل کیرئیر میں وہ شوبز کی دنیا ے سب مشہور ایوارڈز آسکر ، گولڈن گلوب ، بافٹا اور گریمی حاصل کر چکی ہیں۔ صوفیہ لورین اٹلی کے دارالحکومت روم میں 20 ستمبر 1934 کو پیدا ہوئیں۔ 1950 میں فلموں میں کام شروع کیا۔1956میں پیراماو¿نٹ سے معاہدہ کر کے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 1962 میں پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔انیس سو ساٹھ کی دہائی میں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر پہنچ گئیں۔ ان کی یادگار فلمیں ایل سیڈ ، دی ملینریس ، اِٹ سٹارٹڈ اِن نیپلز ، یسٹرڈے ٹوڈے اینڈ ٹومارو ، ٹو وومن اور آبیسک شامل ہیں۔ انیس سو ستر کی دہائی میں دی وائج ، بریف اینکاو¿نٹر ، دی کیسنڈرا کراسنگ ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن