• news

شیراکوٹ میں 73لاکھ کی ڈکیتی‘ متعدد وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات سے محروم

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شیر ا کو ٹ میںوقا ص کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر73لا کھ مالیت ،وحد ت کا لو نی میںرشیدکے گھر سے 4لاکھ مالیت ، شا ہد رہ میں امجد کے گھر سے 2لا کھ 40ہز ار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر سامان، کا ہنہ میںشہبا زکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت ،ہیئر میںمجید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈھائی لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 7وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ ہیں ۔ چو روں نے شالیمار کے علاقے شیلرروڈبھوگیوال چوک میں محمد شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے۔چوروں نے ما ڈل ٹا ئو ن میں سے سر ور،ڈیفنس سی میںسے کا شف کی کاریں جبکہ مصطفی ٹا ئو ن میںسے اختر،گلشن اقبا ل میںسے مبین ،نو اب ٹا ئو ن میںسے شہبا ز ،مغلپو رہ میںسے سعید،مو چی گیٹ میںسے شا ہد،جوہرٹاؤن میں سے ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن