• news

.ایم کیو ایم پاکستان کی ایک مر تبہ پھر اے پی سی بلا نے کیلئے مشاورت

کراچی(عمیرعلی انجم)ایم کیوایم پاکستان نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر رواںماہ ایک مرتبہ پھراے پی سی بلانے پرمشاورت شروع کردی ہے آل پارٹی کانفرنس کی تاریخ اورمقام کااعلان پارٹی کی مرکزی قیادت پریس کانفرنس کے زریعے کریگی تاہم فی الحال متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوںسے رابطے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوپاکستان پیپلز پارٹی، حکمران مسلم لیگ(ن)مسلم لیگ(ق)فنکشنل لیگ،آل پاکستان مسلم لیگ،اے این پی،سنی تحریک، مہاجرقومی موومنٹ،پی ایس پی سمیت تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوںکے قائدین اور رہنماوں سے ملاقاتیں کرکے انھیں ایم کیوایم کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے گی ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم کی قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ اگرکوئی سیاسی جماعت اس مرتبہ متحدہ کی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی تومتحدہ مستقبل میںاس سیاسی جماعت سے کسی بھی سطح پرسیاسی طورپرتعاون کرنے سے گریزکرے گی واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گزشتہ ماہ اے پی سی طلب کی تھی جس میں مسلم لیگ(ن)پی ایس پی اورمہاجرقومی موومنٹ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوںنے شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن