• news

بلوچستان: بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد‘ 3 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ+ راولپنڈی (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے سرحدی شہر قمر الدین کاریز میں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے تخریب کاری کی کوشش نا کام بنا دی۔ تحصیل قمر الدین کاریز پاک افغان بارڈر پر زیر زمین چھپائے گئے اسلحہ برآمد کر لیا جن میں 6 بارودی سرنگیں، 2 عدد دستی بم، ایک راکٹ لانچراور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے حسن ابدال سے دہشت گرد طالبان کمانڈر نعمان حسین عرف ارشد کو گرفتار کر لیا۔ بی آر اے گروپ شوکی کیمپ کے 3 فراریوں نے ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈال دئیے۔ کاہان کے علاقے سنائو سے بارودی سرنگ اور 2 راکٹ برآمد کر لئے گئے۔ تربت اور پنجگور سے 2 تشدد زدہ اور ایک گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن