• news

سانحہ ماڈل ٹائون‘ انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے فل بنچ میں زیر سماعت درخواست واپس لینے کیلئے متفرق استدعا دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کے لئے فل بنچ کے روبرو زیرسماعت درخواست کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ محمد عرفان نامی شہری کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے فل بنچ کے روبرو تین برسوں سے درخواست زیر سماعت ہے۔ طویل عرصے سے درخواست پر فیصلہ آنے کی بجائے تین رکنی فل بنچ دو بار تحلیل ہو چکا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست میں سنگل بنچ کے سامنے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسر نے موقف اختیار کیا کہ فل بنچ کے روبرو معاملہ زیر سماعت ہونے کی بناء پر سانحہ ماڈل ٹاون عدالتی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن