ڈسکہ :شکارکیوں کیا تلخ کلامی پر نوجوان نے وائلڈ لائف کے 2 ملازمین قتل کردئیے
لاہور+ ڈسکہ (سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) نوجوان نے فائرنگ کرکے محکمہ وائلڈ لائف کے دو ملازمین قتل کر دئیے۔ واقعات کے مطابق محکمہ وائلڈ کے ملازم انسپکٹر منظور احمد اور مشتاق احمد بھٹی واوچر کے ہمراہ گلستان کالونی کالج روڈ سے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شکاری عمر پابندی کے باوجود شکار کھیل کرگھر واپس جا رہا تھا ملازمین نے اسے روک لیا ان کے درمیان تلخ کلامی ہونے پر ملزم عمر نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دونوں ملازمین شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سٹی پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔