• news

اپنے گھر کو ٹھیک کرنا شاید مسلم لیگ ن کا اندرونی معاملہ ہے: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک سے تعلقات خراب نہیں چاہتے۔ پاکستان کے اپنے مفادات ہیں، ان کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کو اپنے نظریئے میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ اپنے گھر کو ٹھیک کرنا شاید مسلم لیگ ن کا اندرونی معاملہ ہے۔ ملک کے اداروں کا احترام آئین اور جمہوری نظام کو مستحکم ہونا چاہئے۔ نیب میں پیش ہونے پر شریف فیملی کو کچھ تحفظات ہیں۔ غیر ضروری عناصر کو سیاست میں اہمیت دی جارہی ہے۔ ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا جارہا ہے جس سے ہم پریشان ہیں۔ حکومت ملک کے مفاد میں دنیا سے تعلقات استوار کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن