• news

زرداری نے بھٹو کی پارٹی کو ختم کر دیا مستقبل کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہوں گے: غنویٰ بھٹو

لاڑکانہ (آن لائن) نواز شریف نے ملک کو ختم کردیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ملک 9/11 کے بعد ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا، ذوالفقار بھٹو کے سوشل ازم پر عمل ہوتا تو ملک ترقی پر گامزن ہوتا، ملک کو نیشنل ازم کی ضروت ہے۔ مستقبل کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہوں گیملک میں بے روزگاری اور معاشی بدحالی حکمرانوں کے تحفے ہیں، آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا، زرداری نے ذوالفقار بھٹو کی جماعت کو ختم کردیا ہے، سی پیک پر امریکہ عمل کرنے نہیں دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 21 ویں برسی کے موقعے پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن