مرتضیٰ بھٹو کی21 ویں برسی منائی گئی
کراچی (صباح نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی 21 ویں برسی منائی گئی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی شہید بھٹوگروپ کے زیراہتمام ملک بھرمیں تقریبات ہوئیں جن میں مرحوم کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹوگروپ کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے شوہر میر مرتضیٰ بھٹو 42 سال کی عمر میں 20 ستمبر 1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاںبحق ہوگئے تھے۔