• news

ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام سپیشل جج سنٹرل نے ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف نادرا میں تعیناتی کے دوران کرپشن کے الزامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر قائم مقام سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے سماعت کی دوران سماعت شاہ خاور ایڈووکیٹ درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کے بعد کیس کی آئندہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن