گھر میں کوئی خرابی نہیں‘وزراء پہلے اپنی جماعت کو ٹھیک کریں: اعجازالحق
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ گھر میں کوئی خرابی نہیں ہے، وزراء پہلے اپنی جماعت کو ٹھیک کریں، یہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ہر وزیر چاہ رہا ہے کہ وہ وزیراعظم بنے، کابینہ ایک پیج پر نہیں ہے‘ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ چار سال تک ملک کا وزیر خارجہ ہی نہیں تھا تو پالیسی کیا ہو گی، گھر میں کوئی خرابی نہیں، گھر کو صاف کرنے والے بیانات سے یہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں جو اپنے ہی خلاف ہے۔ وزراء ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں، سب کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے۔