• news

آئندہ انتخابات سے قبل تمام اضلاع میں سٹوریج ہاؤسز قائم کرینگے: الیکشن کمشنر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کی تعداد7 لاکھ اور پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتخابی مواد کی حفاظت کیلئے تمام اضلاع میں سٹوریج ہائوسز اور سٹرانگ رومز اس سال کے آخر تک تیار کر لئے جائیں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2108ء کے انتخابات سے قبل تمام اضلاع میں سٹوریج ہائوسز اور سٹرانگ رومز بنا لئے جائیں گے جس میں عام انتخابات کا حساس مواد رکھا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اگلے چند دنوں میں کوہاٹ بنوں اور ڈی آئی خان کے سٹوریج ہائوس اور سٹرانگ رومز کا افتتاح کریں گے۔ اجلاس میں پولنگ سٹیشن کی تعداد اور پولنگ عملے میں اضافے اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عملے کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ نومبر2017 ء سے شروع کیا جائے گا۔ اگلے سال فروری میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن