• news

انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس‘ عمران طلال اور دیگر نے جواب جمع کرا دئیے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے چیئرمین عمران خان سمیت وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور پنجاب سے وزیر خوراک بلال یاسین سمیت لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس کی سماعت5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسردار محمدرضا خان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان اور لیگی وزرا و اراکین اسمبلی سمیت چیئرمین پی ٹی وی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل سید محمد علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے انکا کہنا تھاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت5اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن