آسٹریلیا: کرسچئن سکول میں طلبا کے پگڑی پہننے پر پابندی‘ سکھ فیملی نے مقدمہ جیت لیا
ملبرن (بی بی سی) آسٹریلیا کے ایک سکول پر روایتی پگ پہننے کی وجہ سے ایک پانچ سالہ سکھ بچے سے امتیازی سلوک برتنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ میلبرن کے میلٹون کرسچین سکول کے ضوابط کے تحت سکول میں پڑھنے والے طالبعلم اپنا سر نہیں ڈھانپ سکتے۔ تاہم پانچ سالہ سدھاک سنگھ کے والد سگردیپ سنگھ اروڑہ نے اپنے موقف میں کہا کہ ان کے بچے کو پگڑی پہننے سے منع کرنا اس کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے مترادف ہے۔ ٹرائبیونل نے سگردیپ سنگھ کے حق میں فیصلہ سنایا۔ سکھ مذہب کے مطابق بال نہ کٹوانا اور پٹکا پہننا مذہبی روایات کا حصہ ہیں۔