• news

0وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نیول چیف بنائے جانے کا قومی امکان

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) قوی امکان ہے کہ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدہ پر ترقی دے کر بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا جائے گا۔ وہ اس وقت پاک بحریہ میں وائس چیف آف نیول سٹاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف آف سٹاف ایڈمرل ذکاء اﷲ اپنے عہدہ کی تین سالہ مدت آئندہ ماہ مکمل کریں گے اور 7 اکتوبرکو تبدیلی کمان کی تقریب نیول ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے بحریہ کے سربراہ کے لئے4 نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں۔ جن میں وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی‘ ڈپٹی چیف نیول آپریشن وائس ایڈمرل عارف اﷲ حسینی‘ شعبہ تربیت کے سربراہ وائس ایڈمرل وسیم اکرم اور پاکستان فلیٹ کے موجودہ کمانڈر وائس ایڈمرل شوکت شامل ہیں۔ ان میں ظفر محمود عباسی سب سے سینئر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن