• news

سنٹرل جیل ہری پور میں مشال قتل کیس کی سماعت،7 گواہوں کے بیانات قلمبند

ہری پور(صباح نیوز) مشال خان قتل کیس میں 7گواہان کے بیان قلمبند، اگلی سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس کی باقاعدہ باضابطہ سماعت ہری پور سنٹرل جیل کے خصوصی کورٹ روم میں گزشتہ روز شروع ہو گئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان نے کی۔ اس موقع پر گرفتار ستاون ملزمان کے بیس کے قریب وکلاء پیش ہوئے۔ عدالت نے سات ملزمان گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے اور دیگر گواہوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔ مشال خان قتل کیس کی سماعت تین گھنٹے تک جاری رہی۔ سماعت کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن