• news

اقوام متحدہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کیلئے دبائوو ڈالے :محمود عباس

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام دہشت گردی کے خلاف ہیں خواہ علاقائی سطح پر ہو یا بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم نے 2 ریاستی سمجھوتے پر عمل کے مطالبے کو مسترد کیا۔ وہ ٹرمپ سے بھی ملے۔محمود عباس نے کہا اسرائیل نے خطے میں امن کے قیام سے متعلق تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا۔ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اخلاقی، قانونی اور سفارتی دبائو ڈالے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر پراسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن