پاکستان نئی پالیسی پر مذاکرات میں شراکت دار بن کر بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے : وائٹ ہاﺅس
نیویارک (این این آئی) امریکہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی صدر مائیک پنس کے درمیان ملاقات میں بات چیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیائی پالیسی پر امریکہ کا شراکت دار بن کر بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر کی ملاقات پر جاری کئے گئے بیان میں وائٹ ہاﺅس نے کہا اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیائی حکمت عملی جس کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔ بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے صدر ٹرمپ کے اس یقین کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان خطے میں ہماری کوششوں میں شراکت دار بن کر بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے بیان میں کہا گیا امریکی نائب صدر نے ان طریقوں کو اجاگر کیا جن کے ذریعے پاکستان جنوبی ایشیاءمیں سب کیلئے استحکام و خوشحالی کو بڑھانے کیلئے امریکہ اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
وائٹ ہا¶س