آواران: بم دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق، خیبر ایجنسی میں 2 کسٹمز اہلکار زخمی
کوئٹہ + خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے آواران میں بم دھماکہ سے دو خواتین جاںبحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ خیبر ایجنسی میں کسٹم اہلکاروں کو طورخم لے جانے والی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم میں دھماکے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لنڈی کوتل پہنچایا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داری کے تحت علاقے کے 23 افراد کو گرفتار کر لیا ۔پشاور میں کالعدم تنظیم کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ملزم کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کر رہے تھے۔ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور اور حساس ادارے 2 فراری کیمپ تباہ کر دیئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے فلور مل میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے افغان سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
آواران