• news

اسلام کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں: پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی(این این آئی)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے ویٹیکن کے سرکاری دورے کے دوران پاپائے اعظم پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں مذہبی رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دنیا میں قیام امن بالخصوص ویٹیکن اور اسلامی دنیا کے درمیان تعاون کے فروغ، محبت اور روا داری کے کلچر کے فروغ اور بقائے باہمی کے اصول کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے پاپائے روم کے اسلام کے بارے میں منصفانہ خیالات بالخصوص انتہا پسندی اور تشدد کو اسلام سے جوڑنے کی سازشوں کو مسترد کیے جانے کے موقف کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا تعلق کسی ایک مذہب کے ساتھ نہیں اور نہ ہی اسلام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مذہب قرار دیا جاسکتا ہے۔دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو یاد گاری تحائف بھی دئیے۔
پوپ فرانسس

ای پیپر-دی نیشن