• news

کارکن سرمایہ ہیں: بلاول، ساہیوال جلسہ کے شرکا کو مفت چائے پلانے والے جیالے سے ملاقات

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) بلاول بھٹو زرداری نے پی کے جلسہ عام کے بعد جلسہ گاہ میں جیالوں کو مفت چائے پلانے والے جیالے محمد شکیل کے گھر جا کر رات گئے ان سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی سے محبت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں انکی بہن آصفہ بھٹو نے فون پر جیالے محمد شکیل سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جانثار کارکن ہی پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں اس لیے وہ ان سے براہ راست رابطہ رکھیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے محمد شکیل کو 15 ہزار روپے پیش کیے تو محمد شکیل نے پیسے لینے سے انکار کر دیا تو بلاول نے بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی قسم دی تو جیالے نے 15ہزار روپے رکھ لئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد شکیل نے ظفر علی سٹیڈیم کے جلسہ عام کے شرکاءکو مفت چائے فراہم کی اور کہا کہ انہوں نے بی بی شہید بے نظیر بھٹو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا بیٹا بلاول ساہیوال آیا تو انہوں نے چائے مفت پلا کر عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن