” ملتان آلی میٹروبس ڈیرے تے مظفرگڑھ وچ وی چلا چھوڑاں گا“ شہبازشریف کا سرائیکی زبان میں بھی خطاب، لوگ خوش
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد بڑے عوامی جلسوں میں اپنی تقریر کے دوران سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا اور لو گوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ " ایہہ ڈسو تہاڈی ترقی جاری رہوے یا رک ونجے " اور کہاکہ "تساں وڈی سڑک دی تعمیر تے خوش تھیوےو، انجھ دے منصوبے ہور وی شروع کرساں" جس پر حاضرین کی خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلی کی علاقہ کی عوام دوستی کو سراہتے ہوئے خوب تالیاں بجائیں اور اثبات میں کھڑے ہو کر نہ صرف جواب دیا بلکہ ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ "اگلے الیکشن وچ اگر تساں خدمت دا موقع ڈتا تاں ملتان آلی میٹرو بس ڈیرے تے مظفرگڑھ وچ وی چلا چھوڑاں گا" وزیر اعلی نے مزید خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ تہاکوں ڈیکھ کے میڈی ساری تھکاوٹ لہہ گئی اے" وزیراعلی نے 2010ءکے سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دن رات وقت گزارنے اور ان کی بھرپور مدد کا ذکر کیا اور کہاکہ آج بھی جنوبی پنجاب کے عوام آپ کے ساتھ دلی لگاﺅ رکھتے ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان جلسوں میں بہت بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سرائیکی