سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کیساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کر دی
مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی فرخ انجینئر نے پاکستان‘ بھارت کرکٹ کی دوبارہ بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل دوبارہ شروع ہونا بہت ضروری ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازعات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی کا ابھی سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حامی ہوں کیونکہ ہم سب ایک جیسے لوگ ہی ہیں۔خیال رہے کہ فرخ انجینئر کا شمار بھارت کے ممتاز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے اور اکتیس اعشاریہ صفر آٹھ کی اوسط سے 2611 رنز بنائے۔ فرخ انجینئر پانچ ون ڈے میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔