باکسر عامر خان کا اپنے اور فیملی پر جھوٹے الزامات واپس لینے پر فریال کا شکریہ
مانچسٹر (عارف چودھری) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا اپنی اہلیہ کا اس کی فیملی سے معافی مانگنے پر نمائندہ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں فریال کے اپنی فیملی پر جھوٹے الزامات واپس لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم تاحال طلاق کی طرف جا رہے ہیں لیکن میں اپنی بیٹی کے متعلق سوچتا ہوں بیٹی کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فریال نے اپنے بیان پر کہا کہ میری بیٹی اور نئے آنے والے بچے کے لئے عامر کی ضرورت ہے میں عامر اور ان کی فیملی سے معافی مانگتی ہوں۔