ایشین انڈور سنوکر گیمز: محمد سجاد سیمی فائنل ہا رگئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے محمد سجاد ایشین انڈور گیمز سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔ترکمانستان کے شہراشک آباد میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کے ینگ بنگ تاﺅ نے محمد سجاد کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی ۔محمد سجاد نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے مگر یہ شکست میرے لئے بڑی مایوس کن ہے ۔ میں جیتنا چاہتا تھا مگر یہ قسمت نہیں تھا ، حریف کھلاڑی نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی اس کامقدر بنی ۔ ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا ۔