• news

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کاقومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ کی سزا پوری کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے لاہور میں قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچر دیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر معطلی کی سزا مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کے بحالی پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے ان کو بحالی پروگرام مکمل کرنا ہوگا۔ قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دینا بھی اسی پروگرام کا حصہ تھا۔ محمد عرفان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو بروقت نہیں دے سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن