.صوبوں کو اکنامک زونز سے متعلق تیاری کیلئے مزید دو ماہ کی مہلت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صوبے اپنی اپنی حدود میں اکنامک زون قائم کرنے کیلئے جگہوں کے انتخاب اور متعلقہ منصوبہ تیار نہیں کر سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سی پیک کے اجلاس میں سی پیک ’’اکنامک زون‘‘ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی‘ تاہم تمام صوبے اس سلسلہ میں ضروری کاغذی تیاری مکمل نہیں کر سکتے تھے جس پر انہیں مزید 2 ماہ کا وقت دیدیا گیا۔