• news

ساہیوال، ماموں کانجن: دو شادی شدہ خواتین اور طالب علم کی خودکشی

ساہیوال+ ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف شہروں میں 2 خواتین نے شوہروں کے روئیے سے تنگ آکر جبکہ آٹھویں جماعت کے طالب علم نے والد کی ڈانٹ پر خودکشی کرلی۔ ساہیوال کے موضع ہوتا کے محنت کش عرفان کی بیوی شاہدہ کا ساس سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا جس پر خاوند کے ڈانٹنے پر شاہدہ نے زہریلی سپرے پی لی۔ اسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گئی جبکہ چک41/12-L میں کاشتکار فرزند کی بیوی شہناز نے خاوند کیساتھ جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ اسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 506/ گ ب میں منشا کا بیٹا سعیدآٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ گزشتہ روز سعید کو اسکے والد نے کسی بات پر ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن