• news

متحدہ کے ایم این اے سلمان بلوچ کو سکیورٹی خدشات ‘آمد و رفت محدود کر دی

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو سکیورٹی خدشات‘ پارٹی قیادت کے حکم پر آمدورفت محدود کردی۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو ایم کیو ایم لندن کی طرف سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے سلمان مجاہد بلوچ کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن