• news

.ٹیکسلا: زیادتی کا شکار بچی نے انصاف نہ ملنے پر پولیس کیخلاف درخواست دیدی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ میں ٹیکسلا سے اغوا کے بعد ملتان میں درندہ صفت افراد کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 12 سالہ معصوم بچی نے ملزمان سے ملی بھگت اور کارروائی نہ کرنے پر ٹیکسلا پولیس کے خلاف درخواست دائر کردی ، بچی کی والدہ نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست جمع کروا دی ،تحریری درخواست میں چیف جسٹس سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 سالہ بچی کو5ستمبر کو ٹیکسلا سے اغواکے بعدزیادتی کانشانہ بنایاگیا، متاثرہ بچی کو ملتان سے ملتان پولیس نے برآمدکرکے ٹیکسلا پولیس کے حوالے کیا ،ٹیکسلا پولیس نے 2روزتک بچی ورثاء کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں دھمکیاں دیں کہ ملزمان سے صلح نہ کی تو ان کے خلا ف کارروائی کی جائے گی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کیاجارہاہے ،پولیس نے متاثرہ بچی پر تشدد بھی کیا،درخواست میںچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ بچی کو انصاف جبکہ اہل خانہ کو پولیس اور بااثر ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن