• news

اسحاق ڈار ہی نہیں سب کیخلاف ایسے فیصلے آئیں گے، نئی تاریخ رقم کریں گے: قمر زمان کائرہ

چنیوٹ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ہی نہیں سب کے خلاف ایسی فیصلے آئیں گے جو پاکستانی سیاسی تاریخ میںنئی تاریخ رقم کردینگے۔ ابھی پانامہ پر کچھ مکمل نہیں ہوا ،حدیبیہ پیپر ملز بھی اس خاندان کی سیاسی سانس بند کردیگی ،مریم نواز شریف نے اپنے ہی خاندان کا سیاسی قتل کردیا اور سب دیکھتے رہ گئے۔ شریف خاندان کی دراڑیں سب کے سامنے ہیں ،اب کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے، پاکستان میں نظریاتی اور اصولی سیاست دم توڑ رہی ہے اس سے جمہوریت کمزور ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوارڈینیٹر سید حسن مرتضیٰ اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ کائرہ نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عوام نظریات کی بجائے نظریہ ضرورت کے تحت ووٹ استعمال کرتے ہیں۔ مریم نوازشریف کے ساتھ وزراء سمیت پنجاب کی تمام سرکاری مشینری کھڑی تھی جو کہ الیکشن کمیشن کے غیر جانبدارانہ نظام کھلم کھلی حقیقت کو عیاں کر رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن