عائشہ گلا لئی کی نااہلی درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ عائشہ گلالی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دیکر قومی اسمبلی کی سیٹ واپس لی جائے، درخواست میں الیکشن کمشن، سپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا۔