ہرات: گلبدین حکمت یار پر بھی جوتا پھینک دیا گیا
کابل (آئی این پی) حزب اسلامی کے سربراہ سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق واقعہ مغربی صوبہ ہرات کی جامع مسجد میں اس وقت پیش آیا جب حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے گلبدین حکمت یار پر جوتا پھینکا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار سابق عسکریت پسند لیڈر ہیں۔ خود ساحتہ جلاوطنی کے بعد ملک میں واپس آئے ہیں۔