• news

سپاٹ فکسنگ،شاہ زیب حسن کیس کی سماعت کل ہوگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت کل ہوگی۔لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شاہ زیب حسن کے بیانات سنے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹریبونل شاہ زیب حسن کے بار بار بدلنے والے بیانات سے پریشان ہے۔ شاہ زیب حسن کے بیانات کی پانچ گھنٹوں کی ریکارڈنگ باقی ہے، بیانات کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں فریقین گواہان پیش کریں گے۔ ٹریبونل پی سی بی کی کارروائی سے بھی غیر مطمئن ہے، پی سی بی کی کارروائی میں نئے لوگ شامل کرنے پر ٹریبونل نے اعتراض اٹھا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن