;;;میانمار امدادی سامان لے جانے کیلئے حکومت نے تعاون نہیں کیا: سینیٹر طلحہ محمود
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر طلحہ محمود نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میانمار جانے کیلئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے جہاز دینے کی درخواست کی۔ جہاز میانمار امدادی سامان لے جانے کیلئے مانگا، افسوس ہے حکومت نے تعاون نہیں کیا۔ میانمار میں مسلمانوں کو تڑپا تڑپا کر مارا جارہا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی امراض سے اموات بھی شروع ہوچکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں میانمار میں بڑا انسانی المیہ بھی ہوسکتا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود