جھنگ: جن نکالتے جعلی عامل نے ایک شخص کو تشدد کر کے مار ڈالا
جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے علاقے بلاق شاہ میں جن نکالنے کے دوران جعلی عامل نے تشدد کر کے ایک شخص کو جان سے مار ڈالا۔ پولیس نے عامل سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق کوٹ سہائی سنگھ کارہائشی تےس سالہ مظہر بھٹی کے لواحقین روحانی علاج کے لئے بلاق شاہ کے علاقے میں ابرار نامی شخص کے گھر لے گئے جہاں فیصل آباد سے خلیفہ امین نامی عامل آیا ہوا تھا۔ خلیفہ امین نے جن نکالنے کے لئے ابرار اور علی کی مدد سے اسے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تشوےش ناک حالت مےں لواحقےن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس تھا نہ کوتوالی نے تینوں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
جعلی عامل