قصور: عطائی کے غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت) عطائی کے غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سرحدی گاﺅں بستی گاون کے حنیف کو موکل میں شکیل نامی عطائی کے پاس لے جایا گیا جہاں اس نے غلط انجکشن لگا دیا جس سے حنیف کی موت واقع ہوگئی۔ ورثا نے پولیس تھانہ کنگن پور میں عطائی کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی۔
غلط انجکشن