سیالکوٹ‘ پاکپتن‘ اوکاڑہ‘ ساہیوال: اوباشوں کی 3 خواتین اور بچے سے زیادتی
سیالکوٹ+ پاکپتن+ اوکاڑہ+ ساہیوال (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں تین خواتین اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے قصبہ گوہدپور میں نسیم نامی شخص ماریہ شہزادی کو شادی کا جھانس دیکر اس سے زیادتی کرتا رہا۔ پاکپتن میں گاﺅں مٹی سٹاپ کمیانہ کے ذوالفقار کی بیوی کو اسلم نے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا شکار کیا جبکہ پاک کالونی اوکاڑہ کے محمد نواز کی مطلقہ بیٹی اور چار بچوں کی ماں خاتون بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اللہ دتہ‘ محمد علی اور نوید شراب کے نشہ میں دھت ہوکر زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پر اللہ دتہ اور محمد علی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں ساہیوال کے نواحی گاﺅں کے قریب ملزم ذیشان نے بچے علی احمد کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
زیادتی