• news

بھارت: سفاک باپ نے لڑکے سے بات کرنے پر 13سالہ بیٹی قتل کر دی

حیدر آ باد دکن (این این آئی) بھارت کی جنوبی ریاست تیلنگانا میں سفاک باپ نے اپنی ہی 13سالہ بیٹی کو لڑکوں کے ساتھ دوستی رکھنے اور بات کرنے پر دیوار میں سر مار کر قتل کر دیا،ریاست میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی کم عمر ہے۔ جبکہ قتل کرنے کے بعد والدین نے نعش کو جلا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھاکہ جب کسی فرد کو آگ لگتی ہے تو یہ فطری عمل ہے کہ وہ بھاگتا ہے جس سے آس پاس کی چیزیں بھی آگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں، لیکن رخسانہ کا جسم آ دھا جلا ہوا تھا، ہمیں شک ہوا کہ پہلے قتل کیا گیا ہے بعد میں جلایا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہو گیا کہ رخسانہ کو قتل کیا گیا ہے، تحقیقات میں لڑکی کے باپ نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے اسے سکول کے لڑکے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا تو گھر آکر اس پر چلانے لگا اور پھر دیوار کے ساتھ سر مار مار کر قتل کر دیا۔ والدین نے رخسانہ کی موت کی وجہ پولیس کو خودکشی بتائی لیکن تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
بیٹی قتل

ای پیپر-دی نیشن