پرویز مشرف کے الزامات بوگس، ہمت ہے تو ملک آ کر عدالت کا سامنا کریں: چودھری منظور احمد
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور احمد نے پرویز مشرف کے الزامات کو بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدل کمانڈو ملک میں آکر عدالت کا سامنا کرنے سے کیوں خوفزدہ ہے۔ پریس کانفرنس میں تین اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ر اولپنڈی کے جلسہ کی سیکورٹی کس کے حکم پر ہٹائی گئی۔ جائے وقوع کو کس کے حکم پر دھویا گیا۔ قاتل ہمشہ ثبوت مٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ کس کے کہنے پر کرائم سین دھویا گیا.اور قتل کیس کی ایف آئی آر بلاول بھٹو۔ آصف زرداری کی درخواست پر کیوں درج نہیں کی گئی۔ اس کیس میں اگر پولیس والے خود کو بے گنا سمجھتے ہیں تو بلاول بھٹو اے معافی مانگیں شائد وہ معاف کر دیں۔پولیس والے کم از کم یہ تو بتائیں کہ آخر پولیس نے کرائم سین کو کس کے کہنے پر دھویا۔