• news

اسلام دشمن مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر کمربستہ ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے پر کمربستہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اتحاد سے مسلمانوں کو طاقت ملتی ہے اور وہ طاغوتی طاقتوں کے نرغے اور شکنجے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں اسی لئے انہیں مختلف فرقوںمیں تقسیم کر کے اور انہیں ایک دوسرے سے لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں اگر تمام مسلمان قرآن و سنت پر متفق ہو جائیں اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلام دشمن طاقتوں سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن