• news

سی پی این ای اراکین کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کیلئے کوائف طلب

لاہور (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی اسٹینڈنگ کے اجلاس میں اراکین کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے پالیسی کے سالانہ پریمیم کی جملہ رقم کا نصف سی پی این ای جبکہ بقیہ نصف رقم مدیر کی جانب سے ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لہٰذا اپنے جملہ کوائف (قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، 2 عدد فوٹو، ذاتی معلومات) 20 اکتوبر 2017ءتک سی پی این ای سیکریٹریٹ کراچی میں ارسال کریں، تاکہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کے حوالے سے انشورنس کمپنی کے ساتھ جلد از جلد حتمی معاہدے کیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن