• news
  • image

وزیراعلیٰ پنجاب کا کومبنگ آپریشن میں تیزی لانے کا حکم

پنجاب میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا حکم، غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، شہبازشریف۔ سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت۔
اس وقت ملک میں خاص طور پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں جو بہتری آئی ہے وہ قابل تحسین ہے، سکیورٹی ادارے جس تندہی سے قانون شکن عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہیں اسکے اثرات ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔اب وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بہتری کیلئے پنجاب میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا بجا حکم دیا ہے کیونکہ ابھی تک ہم پنجاب کے اندرونی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور انکے سہولت کاروں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کر پائے ۔ یہی وجہ ہے کہ موقع ملتے ہی یہ کوئی نہ کوئی واردات کر ڈالتے ہیں۔ نیا اسلامی ہجری سال شروع ہو چکا ہے محرم الحرام کے حوالے سے بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے اس کیلئے حکومت پنجاب کو وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی امن کمیٹیوں کو فعال کرنا ہوگا جلسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کے ساتھ وال چاکنگ اور قابل اعتراض مواد اور تقاریر پر پابندی پر عمل کرانا ہوگا۔ پنجاب بھر میں سکیورٹی والے اداروں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے امید ہے کہ محرم لحرام میں مثالی بردارانہ ہم آہنگی قائم رہے گی اور کسی شرپسند کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن