• news

پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے: پرویزرشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان جلد پاکستان آئے گا۔ افواہیں پھیلانے والوں کو جلد جواب مل جائے گا۔ شریف خاندان کی سیاست ختم کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے‘ جمہوریت کا ساتھ دینے والے سینیٹرز کو ان کی قیادت نوٹس دے رہی ہے۔ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے۔ سیاسی جماعتوں میں مائنس ون کا فارمولہ نہیں چلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن