فیصل آباد : حساس اداروں کی کارروائی، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق 2 ملزموں کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
فیصل آباد/ اسلحہ