• news

دوہری شہریت کیس: معافی قبول، نادیہ گبول اور فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

کراچی(صباح نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے دوہری شہریت کیس میں نادیہ گبول اور فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔دوہری شہریت رکھنے والے پی پی پی ارکان اسمبلی نے کرمنل کارروائی کے معاملے پر عدالت سے معافی مانگ لی ہے، جس کے بعد عدالت نے نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے گرفتاری وارنٹ منسوخ کردئیے عدالت نے قبول کرلیا، عدالت نے دوہری شہریت کے معاملے پر ریجنل الیکشن کمشن سے چودہ اکتوبر تک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن