سوات اور پسنی میں زلزلہ شدت 3.8 سے 4.5 ریکارڈ
سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ گہرائی 160 کلومیٹر اور مرکز ازبکستان‘ تاجکستان کا بارڈر تھا۔ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دریں اثنا پسنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ 20 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکز پسنی کے قریب تھا۔