• news

انجیلا مرکل چوتھی بار چانسلر کیلئے منتخب کنزرویٹو کرسچین ڈیموکریٹس یونین کو 32.5 فیصد ووٹ ملے

برلن (نوائے وقت رپورٹ +آن لائن+ آئی این پی) جرمنی کے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کرسچین ڈیموکریٹس یونین کی انجیلا مرکل چوتھی بار چانسلر کیلئے منتخب ہوگئیں۔ کنزرویٹو کرسچین ڈیموکریٹس یونین کو 32.5 فیصد ووٹ ملے۔ حریف جماعت ایس ڈی پی جس کے امیدوار مارٹن شولز ہیں، نے 20.2 فیصد ووٹ حاصل کرسکی۔ ایف ایف ڈی کو 13.5 فیصد ووٹ ملے۔ رہنما ایس ڈی پی نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سوشل ڈیموکریٹس کیلئے بدترین تھا۔ ہم الیکشن ہار چکے ہیں۔ ایگزٹ پولز کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی نیو نازی مہاجرین اور اسلام مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی بھی پہلی بار سیٹیں جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچ گئی۔ مرکل کی حامی پارٹی ہیڈ کوارٹرز پر جمع ہوئی اور جشن منایا۔ شولز نے ایک روز قبل اپنے حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لئے ضرور نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے اے ایف ڈی کو طاقت میں آنے سے روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نوجوانو بریگزٹ، ٹرمپ کے بارے میں سوچو، جاﺅ اور ووٹ ڈالو“ مرکل نے اپنے پیغام میں استحکام اور خوشحالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کا مستقبل شور شرابے سے تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔ انتخابات مہم میں دیگر امور کے علاوہ تارکین وطن کی جرمنی میں آباد کاری کا معاملہ موضوع بحث رہا۔
جرمنی الیکشن

ای پیپر-دی نیشن