• news

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکیں : آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے مادر وطن کے دفاع کا حلف اٹھایا ہوا ہے چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینا پڑے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ”ٹوئیٹر“ پر اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف کا بیان جاری کیا ہے جس میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے راجگال میں جام شہادت نوش کرنے والے لفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمن کی سازشیں ناکام بناتی جا رہی ہے‘ دشمنوں کی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن