• news

آئی سی سی نے سری لنکا میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا میں میچ فکسنگ کی تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکا کے 40ٹاپ کرکٹرز کی طرف سے بورڈ کو لکھے گئے خط جس میں فکسنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔سری لنکن بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کی طرف سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی تھی ۔ کھلاڑیوں میں کپتان دنیش چندی مل ‘اوپل تھرنگا بھی شامل ہیں ۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کیلئے سری لنکا کا دورہ بھی کیا ہے ۔ اے سی یو کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بہت سے لوگوں سے بات چیت بھی کی گئی ہے ۔ سری لنکا کے بہت سے میچوں کے بارے میں فکسنگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں مگر کسی نے تاحال شواہد پیش نہیں کئے ہیں ۔سابق سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات سری لنکن بورڈ کو بھی کرنی چاہئے ۔ کھیل کی شفافیت کا برقرار رکھا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن